پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کورونا کے مزید کیس سامنے آنے پر 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس اضلاع میں کورونا کیسوں میں اضافہ ہو گا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔صوبے کے 6 اضلاع شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیراپر، ہری اور قبائلی ضلع خیبر میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 10 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں 16 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہیں گی اور جن اضلاع میں کرونا کیسوں میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔این سی او سی کے مطابق پشاور میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 28 اور سوات میں 26 فیصد ہوگئی ہے۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق نوشہرہ میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 19 فیصد، بونیر میں 16 فیصد، مردان اور مالاکنڈ میں 12 فیصد جبکہ باجوڑ، چارسدہ اور صوابی میں 11 فیصد ہے۔