چنیوٹ (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کو ئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، ڈرنے والے نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے  چنیوٹ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا۔سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے،ڈرنے والے نہیں، سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے پر تفصیلی فیصلے کے بعد قانونی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔انہوں نے چنیوٹ کے5ارب 60کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج سے متعلق کہا کہ چنیوٹ ڈسٹرکٹ پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کیے جائیں گے جس میں روڈ سیکٹر کے 6، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے 2، 2، نکاسی آب اور پولیس لائنز کا منصوبہ شامل ہے، چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی جس میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے، لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگا پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا، چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے کاوش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 2018 ء کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کریں گے، گندم خریداری پالیسی پر عملد رآمد کر کے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔دوسری جانب چنیوٹ دورے کے دوران وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے  چنیوٹ میں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا، معطل افسران میں تحصیل دار چنیوٹ ندیم خواجہ اور اکاؤنٹینٹ اکاؤنٹ آفس چنیوٹ محمد ارشد گھمن شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے