ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو تھانہ ٹل پولیس نے کامیاب کاروائی میں منشیات سمگلرکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزم کےقبضےسےایک کلوگرام چرس  برامدکرکےقبضےمیں لےلی گئی ہے۔پولیس نےگرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو)پی ایس پی) اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پراورڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی قیادت میں تھانہ ٹل کےایس ایچ اواصف حیات نےخفیہ اطلاع پرتھانہ ٹل کےعلاقے میرکبی اٹے نزد یوسف خیل  میں چھاپہ مارکاروائی کےدوران ملزم نبی ولدصوبیدارخان سکنہ ضلع کرم صدہ کوگرفتارکرکےان کےقبضےسےایک کلوگرام چرس برامدکرلی۔پولیس نےگرفتارملزم کوتھانہ ٹل منتقل کردیاہے۔جہاں  گرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔اس حوالے سےڈی ایس پی ٹل سعادت خان نےایس ایچ اوٹل اصف حیات کےہمراہ گرفتارملزم میڈیاکےسامنےپیش کرتے ہوئےکہا”کہ گرفتارملزم پیسوں کے عوض ضلع کرم سےہنگومنشیات سپلائی کررہاتھاجس کوخفیہ اطلاع پرچھاپہ مارکاروائی میں گرفتارکرلیاگیاہے۔انہوں نےکہا کہ تحصیل ٹل کےتمام علاقہ جات میں امن وامان برقرار رکھنے اورجراائم پیشہ عناصرخاص کرمنشیات کےخاتمےکےلئےہرممکنہ کوشش کی جائےگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے