ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کر لی،جانوروں کی کورونا ویکسین سے وائرس کی شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا، ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے جو مثر ثابت ہوئے۔روسلخوزنادزور ایجنسی کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے اور یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔روسلخوزنادزور کے مطابق یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے