اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ا نتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کی مارکیٹس اور تجارتی مراکز ہفتے کے مختلف ایام میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز جی9،10،13،15،ستارہ مارکیٹ فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڑ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ،بہارہ کہو، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹاؤن، جی8،آئی اینڈ ٹی سینٹر، جی7،آئی9،غوری ٹاؤن، کھناپل،لہترار روڈ،جی11،آبپارہ مارکیٹ، ترامڑی مارکیٹ اور آئی10بند رہے گی۔ جمعرات اور جمعہ کے روز صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال اور امیزون مال بندرہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف10،میلوڈی مارکیٹ، آئی8،ایف 8،ایف 11،ایف6ایف7 اور ای11کی تما م مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اسلام آباد کے وہ تمام علاقے جن کا متذکرہ بالا علاقوں میں نام شامل نہیں ہے وہاں کی مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی  انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹیفیکیشن این سی او سی ہدایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامہ 11اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور مقامی پولیس حکمنامہ پر عملدآمد کروائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے