پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی۔جمعرات کو پشاور ہائیکوٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیا ہے، ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے دوبارہ اس مسئلے کو اٹھایا ہے، ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائر کر دیا ہے، فوکل پرسن غیر اخلاقی اور غیر قانونی اپ لوڈ چیزوں کو دیکھیں گے۔ عدالت نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ نہیں ہوناچاہیے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سسٹم ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے بات کی ہے، بار بار ایسی غلطی آئی تو آئی ڈی بلاک ہو گی، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ون ٹائم نہیں ہونا چاہیے، آپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود نے کہا کہ کچھ سائٹس ایسی ہوتی ہے جس میں مخصوص چیزیں بلاک نہیں ہو سکتیں، ایسی سائٹس کو مکمل بند کرنا ہوتاہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے