بنوں (مانند نیوز ڈیسک) سول انجینئرنگ کے طلبہ نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سول انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس بیچ 2016،2020 اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور حیات آباد سے گریجویٹ سول انجینئر ہیں اور جولائی 2020 میں یونیورسٹی سے فارغ ہوئے ہیں لیکن آج تک ہماری پی ای سی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے اُنہوں نے کہاکہ پچھلے مہینے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور آئی تھی لیکن اندراج ابھی تک نہیں ہوئی ہے اور بیچ 2016 کیلئے پی ای سی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے انجینئر رجسٹریشن کے لئے آن لائن درخواست دیتے وقت کوئی آپشن دستیاب نہیں ہے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری پی ای سی رجسٹریشن کرکے ہمارا مستقبل بچایا جائے۔