ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا وباء کے تیسرے لہر سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کا جائزہ کیا۔انھوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ بازار میں وضع کردہ ایس او پیز کو ہر حالت میں نافذ کیا جائے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا  جائے۔انھوں نے بازار میں گھومنے والے عوام میں فری فیس ماسک بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کورونا وباء کے تدارک کیلئے احتیاط انتہائی لازمی ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ بلاوجہ نقل و حمل محدود کریں اور بازاروں میں رش سے بچے جبکہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے