نیویارک،نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3148781ہوگئیں،کیسز14کروڑ93لاکھ28ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 587384ہو گئیں،کیسز3کروڑ29لاکھ27ہزارسے بڑھ گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 201165ہو گئیں،کیسز1کروڑ79لاکھ88ہزار سے زائد ہو گئے۔ برازیل 395324افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ44لاکھ46ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 103603افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز55لاکھ34ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں اموات108980ہو گئیں،کیسز47لاکھ79ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127451ہو گئیں،کیسز44لاکھ9ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 119912افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز39لاکھ81ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد39057 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد47لاکھ10ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد ہے۔