جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرکی تحصیل جمرودکے علاقہ علی مسجدمیں پہاڑسے ایک دس سالہ بچی گِرکر جان بحق ہوگئی ہے ریسکیو1122کے مطابق ان کو اطلاع ملتے ہی ٹیم حادثے کی جگہ پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو اٹھاکر ہسپتال منتقل کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ان کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔واضح رہے کہ بچی کی شناخت شمین نامی شخص کی بیٹی سے کی گئی ہے بچی اپنے گھر کے نزدیک روتاز پہاڑپر لکڑیاں اکھٹی کرنے گئی تھی جہاں پر ان کی موت پہاڑسے گرنے کے باعث ہوئی۔