پبی (مانند نیوز ڈیسک) گرانفروشی کے خلاف نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ میں کاروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے محکمہ خوراک نوشہرہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں محکمہ خوراک نوشہرہ نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد چکن فروش،فروٹ فروشوں اور قصائیوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلہ جمع کیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین اوراقبال حسین نے نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ میں چکن فروش، فروٹ فروشوں، آ ٹا ڈیلرز اور قصائیوں کے دکانوں میں نرخوں کو چیک کیا اور عوام سے پوچھ گچھ کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر متعدد فروٹ فروشوں، چکن فروشوں اور قصائیوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش سے وابستہ دکاندار حضرات کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکانوں کو بھی سیل کردیا جائیگا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان نے فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے معزز صارفین شکایت کی صورت میں درجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آ فس نمبر۔0923.9220095ڈپٹی کمشنر آ فس نمبر۔0923.610931یا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اپنا کمپلینٹ درج کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے