اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت نازک ہے جوآکسیجن پرہیں۔ آکسیجن پرجانے والے مریضوں کی تعداد پچھلے سال جون کی نسبت ستاون فیصد زیادہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الحمداللہ، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی فی الحال بہترحکمت عملی سے سنبھال رکھا ہے، اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، اللہ ہمیں بچائے رکھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے