نیویارک،نئی دہلی،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3193692ہو گئیں،کیسز15کروڑ20لاکھ6ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 590055تک پہنچ گئیں،کیسز3کروڑ31لاکھ3ہزار ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 211835،کیسز1کروڑ91لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 404000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد1کروڑ46لاکھ65تک پہنچ گئی۔فرانس میں 104514افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز56لاکھ16ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں اموات110128ہو گئیں،کیسز48لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 127517افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ16ہزار سے تجاوز کرگئی۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید11 کورونا مریض انتقال کرگئے۔۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے