لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دیتے ہوئے ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔یوم مزدور کی مناسبت سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، سابق حکمرانوں نے 5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا، ہماری حکومت ورکرز کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا، سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور باسہولت ادائیگی کیلئے  سیلف اسسمنٹ سکیم  کا اجرا کیا گیا، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی، ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے