اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر فیڈرل بورڈ آف ریو(ایف بی آر)کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس وصول کیا ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا اپریل میں 57 فیصد ٹیکس نمو حاصل کرنا قابلِ تحسین ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں سال اپریل میں 384 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال اپریل میں 240 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 3 ہزار 780 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جولائی تا اپریل جمع ٹیکس گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے 14 فیصد زائد ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے