ریاض (مانند نیوز ڈیسک) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺمیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔توقع ہے کہ آخری عشرے میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید مسجد نبوی ﷺمیں آئیں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین متعلقہ سکیورٹی حکام اورمحکمہ صحت کے ساتھ مل کر کوویڈ۔19 سے بچاو کی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے ایک مربوط منصوبہ کا نفاذ چاہتی ہے تاکہ تمام عبادت گزاروں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔رمضان کے آخری عشرہ کوعبادت وریاضت کے لحاظ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بڑی فضیلت بیان کی ہے اور رمضان کی طاق راتوں ہی میں لیل القدر آتی ہے۔اس ایک شب کی عبادت کا ثواب ہزاروں راتوں کی عبادت سے زیادہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے بلدیات اور دیہی امور نے گذشتہ ماہ ایک سرکلرجاری کیا تھا۔اس میں اس نے حج اورعمرہ کی سرگرمیوں میں خدمات انجام دینے والے ورکروں کے لیے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔ان کے علاوہ مکہ اور مدینہ منورہ میں دکانوں پر کام کرنے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ہوگی۔وزارت کی ہدایت کے مطابق حجام کی دکانوں،خواتین کے سیلونز، ریستورانوں، کیفے اور کھانے پینے کی دکانوں پر کام کرنے والوں کو ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔ان کے لیے ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے