سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ شام لکی بیگوخیل روڈ پر پولیس پر فائرنگ اور کیوآرایف انچارج پولیس لائن لکی مروت شفقت اللہ خان اور گن مین نثار کو زخمی کرنے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔کیوار ایف انچارج شفقت اللہ خان نے بتایاکہ وہ پولیس نفری کے ہمراہ ڈیوٹی کی غرض سے ذاتی موٹر کار میں بیگوخیل گئے واپسی پر جب بیگوخیل روڈ نزدا تڑہ پہنچے تو وہاں پر مبینہ ملزمان جاوید عرف بھٹی،ارشاداللہ،ہارون،رانازاورذیشان سکنہ وانڈا اورنگزیب سمیت سمندی کے دو افراد آسم ومسکن نامعلوم مسلح کھڑے تھے۔آ ن پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ گن مین نثار سمیت زخمی ہوگئے پولیس نے اپنی حفاظت کے لئے فائرنگ شروع کی تاہم مبینہ ملزمان فرار ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے کار کو آگ لگئی انچارج شفقت اللہ خان نے مزید بتایاکہ وہ جب تھانہ ڈاڈیوالہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھا اور مذکورہ ملزمان گنداگیرتھے ،ان سے سخت پریشان تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے