الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نواب گل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور اس صورتحال میں عوام،تاجروں،ٹرانسپورٹرزکو حکومت کیساتھ شانا بہ شانا کھڑے ہوکر اس موضی مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔حکومت انتظامیہ کے ذریعے عوام کو کرونا ایس اور پیز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کررہی ہیں اور عوام کو بھی سماجی فاصلہ ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال سمیت بلاضرورت گھروں سے نکلنا نہیں چاہئے۔انتظامیہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ نواب گل نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع شانگلہ کی ہدایت پر شا ہپور سب تحصیل کے مختلف بازاروں کا دورہ کے موقع پر کہی۔انھوں نے بازاروں،تجارتی مراکز،ٹرانسپورٹ اڈو اور پبلک مقامات میں کرونا ایس او پیز کا چیک کرکے لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا۔ خلاف ورزی پرکئی دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیے گئے۔ اسکے علاوہ عوام میں کثیر تعداد میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔