اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی،ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590 سے کم کرکے 123کردی گئی، پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11پروازیں کردی گئیں،قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3، لاہور کیلئے 3، اسلام آباد کیلئے3، پشاور کیلئے1 اور سیالکوٹ کیلئے1 پرواز کردی گئی ہے۔گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35سے کم کرکے 8کردی گئی ہے، گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1، اسلام آباد کیلئے 1، پشاور کیلئے1، فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے 1اور ملتان کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے 3کردی گئی کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پروازآپریٹ ہو گی۔نوٹم کے مطابق پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی کراچی کیلئے 1پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی، اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے 6کردی گئی کراچی کیلئے1، لاہور کیلئے2، اسلام آباد کیلئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی جبکہ سری لنکا ایئر ویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے 2کر دی گئی، جن میں کراچی کیلئے 1اور لاہور کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔تھائی ایئرکی پرواز 18سے کم کرکے 3کردی گئی کراچی کیلئے1لاہور کیلئے 1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی، مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔