تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) مردان تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان سمیت 11مشتبہ افراد گرفتار۔ آلہ قتل و اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی او کی نگرانی اور ایس ایچ او حسین علی کی قیادت میں تھانہ چورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان اصغر حسین ولد تاج محمد اور اول تاج ولد گل شاہ سکنہ گلی باغ بخشالی کو گرفتار کرکے گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول معہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران تھانہ چورہ پولیس نے 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے 03پستول، 01شارٹ گن اور 60عدد کارتوس برآمد کر لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے