ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ کااحساس پروگرام سہولیات مراکز پر چھاپہ دو سو روپے اضافی وصول کرنے والے درجنوں ریٹیلر گرفتار سب کو پابند سلاسل کردیاگیا ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لوئر اورکزئی میں قائم احساس پروگرام کے سہولیات کے مراکز سے غبن بد عنوانی کے شکایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لوئراورکزئی نوید اللہ شاہ نے احساس پروگرام سہولیات کے مراکز پر چھاپے لگائے اور معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ احساس کفالت پروگرام کے زریعے ہر مستحق کو ملنے والے 12ہزار روپے کے بجائے 11ہزار8سو روپے دئے جارہے تھے اور دو سو روپے اضافی وصول کئے جارہے تھے اس موقع پر موجود تمام افرا د کو دو دو سو روپے واپس کئے گئے اور ادائیگی میں غبن کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاگیا اس موقع پر اے سی نوید اللہ شاہ نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام میں غبن اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی گرفتارافراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ لوئر اورکزئی میں غریب قبائل کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرواور غریب عوا م کے شکایات پر فورا عمل درامد کرو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے