اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ائیر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ شروع ہوگیا جس کے لیے اسلام آبادمیں تین قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مسافروں کے رییپڈ ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف ائیرپورٹس پر تعینات کر دی گئیں۔وزارت صحت کے مطابق رپورٹ 20 منٹ میں ملے گی جبکہ رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔ اسکے بعد 8دن بعد مسافر کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کی ہدایت پر اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی دو نجی ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤس میں قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے۔وزارت صحت نے قرنطینہ سینٹرز میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا۔ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع بھی کردی گئی۔دوسری جانب کرونا کی روک تھام کے لیے سی اے اے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر اقدامات کر لیے گئے۔ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ شروع کر دی، ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے جائیں گے۔ مسافروں کو سی اے اے کا عملہ ٹوکن فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے