ویلنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر شادی کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے گرمیوں میں شادی کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا تاہم ابھی انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔جیسنڈا آرڈرن اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ سب کرنے کی اب عمر نہیں،40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے