بنوں (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن اور سی ایف سی کی ممبر صائمہ عثمان خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں درجنوں مریضوں اور تیمارداروں میں سحری تقسیم کی گئی سحری گوشت سالن,چائے,بسکٹ اور روٹی پر شامل تھی الخدمت فاؤنڈیشن اور سی ایف سی کے رضاکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں درجنوں مریضوں اور تیمارداروں میں سحری تقسیم کی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بنوں کے صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوبیس ویں سحری کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور سی ایف سی کے رضاکاروں نے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے رشتہ داروں میں سحری تقسیم کی اُنہوں نے سی ایف سی یا منان کی ممبر صائمہ عثمان خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقدس میں مہینے میں غرباء کی مدد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا اُنہوں نے عزم کا اظہاکیااور کہاکہ جس طرح روزانہ کی بنیاد پر افطاری تقسیم کی جارہی ہے اسی طرح سحری بھی تقسیم کی جائے گی سستی روٹی کی فراہمی،افطاری اور سحری کی تقسیم کا سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے