پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم ادارہ ریسکیو 1122 کے عملے کی چھٹیاں عید کے موقع پر منسوخ کر دیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکاروں کی عید الفطر پر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، تمام تر عملہ عید کے موقع پر اپنے سٹیشنز میں موجود رہے گا۔ریسکیو عملے کو کورونا مریضوں کی سروسز کیلئے ضروری سامان مہیا کردیا ہے، تمام سٹیشنز کو سیفٹی گا ؤنز، طبی آلات، ماسک، سینیٹائزرز اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ریسکیو عملہ روزمرہ کی ایمرجنسی کی بھی خدمات فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے