اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمت 90پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،عوام پر 90ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ مالی سال 2020-21کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91ارب 36کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نیڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367ارب روپے کی منظوری دے دی، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے