لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا، سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا، ملتان کے بعد اب جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کر لیا، بہت جلد بہاولپور کا دورہ کروں گا، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا، سمت درست اور نیت نیک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے