اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ کر دیا۔درآمدی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر 300 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مقامی ووٹنگ مشین کی قیمت 50 فیصد کم ، 160 ارب روپے کی بچت ہو سکے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ارکان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بھاری لاگت پر پریشان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مشیر پارلیمانی امور کو دو اہم امور پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے ڈیزائن اور سیکورٹی سے متعلق کنسلٹنٹ نے کام شروع کر دیا۔قانونی اور تکنیکی امور طے پانے کے بعد کنسلٹنٹ رپورٹ کی روشنی میں مشینں خریدی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے