اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچرے سے بھرے دو پلاسٹک بیگز لے کر کھڑے ہیں۔ٹرنر نے لکھا کہ پھر جمعے والے دن صبح کی سیر، پھر کچرے کے دو تھیلے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا نے اپنے ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبا کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم نے برطانوی کمشنر کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی شرمناک بات ہے، ہم یہ کس طرف جا رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کچرا صاف کرنے پر کرسچن ٹرنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔فخر عالم نے بھی کمشنر کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں گند پھیلانا بند کردو۔ انہوں نے بھی کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے