شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی۔اپنی بیوی کو تیز دار چھری سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار۔ علاقہ تھانہ لوند خوڑ راموڑا سے تعلق رکھنے والے سفاک ملزم زین نورشاہ نے گزشتہ روز اپنی بیوی مسماة (ف) کو گھریلو ناچاقی کی بناء پر تیز دار چھری سے قتل کیاتھا۔اس واقعہ کا ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللّٰہ نے نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں نامزد ملزم تجمل شاہ کو موقع پر گرفتار کیا۔ جبکہ ملزم زین نورشاہ بعد وقوعہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔تھانہ لوندخوڑ پولیس نے دن رات محنت کرکے اصل ملزم زین نور شاہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔جس کو مقامی عدالت میں پیش کر کے حراست پولیس حاصل کر لی گئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔