سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس 12مئی بروز بدھ کو طلب کر لیا۔ان خیالات کا اظہارروئت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے منتظم و پریس سیکرٹری مولانا محمد ابراہیم ادھمی نے میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کا اجلاس 12مئی بروز بدھ بعد از مغرب جامع مسجد مولانا جمعہ خان نورنگ میں طلب کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بدھ کو شوال کاچاند نظرآگیا تو بروز جمعرات کو عیدالفطر ہوگی اور چاندنظرنہ آنے کی صورت میں رمضان المبارک کے 30روزے مکمل کرنے پربروز جمعہ کو عیدالفطر ہوگی انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ بروز بدھ کی شام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور نظر آنے کی صورت میں مقامی علماء کے ہمراہ رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے پاس تشریف لائیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ چاند رات پر ھوائی فائرنگ ،آتش بازی اور چائنہ پٹاخوں سے اجتناب کریں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے