پبی (مانند نیوز ڈیسک) اضاخیل پولیس کی بڑی کاروائی۔ 07افراد کے قتل میں ملوث 04ملزمان گرفتار۔ آلہ قتل برآمد۔ مزید تفتیش جاری18.04.2021 پولیس کو اطلاع ملی کہ شیخی میں ٹیوب ویل بھرتی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 07افراد جان بحق جبکہ 02 کو زخمی ہوئے ہیں اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر موجود شواہد کو محفوظ کر لیا گیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر افسران نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیاڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کی براہ راست نگرانی میں SPانوسٹی گیشن خان خیل کی سربراہی میں DSP پبی روشن زیب خان اور دوسرے افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیادن رات کی انتھک محنت اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشن وقوعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاملزمان عا رف، ممریز، فردوس اورسلیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، بھاری مقدار میں کارتوس اور فرار ہونے کیلئے استعمال ہونے والی موٹر کار برآمد کر لی گئی ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں