سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 نئے مریض ہسپتال میں داخل کر لئے گئے، سیدو شریف ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 120 مریض زیرعلاج ہیں، اسی طرح 8 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،ضلع بھر میں کورونا کے 548 ایکٹیو مریض ہے تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد چل بسے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 278 سے بھی تجاوز کر گئی، اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 44 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 548 ہو گئی ہے اسی طرح 8مریضوں نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے