ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تجارت، معاشی تعاون پر توجہ مرکوز تھی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورے میں مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عمل پیرا ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، مسئلے سے متعلق اسلامی ممالک میں بات چیت ضروری ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی کا کردار بھی اہم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے