۔
پشاور(مانند نیوز)ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری دفاتر کل 17 مئی بروز پیر سے کھول دئیے جائیں گے جبکہ آج 16مئی سے صوبے میں تمام ٹرانسپورٹ بحال ہوگی۔ مارکیٹ اور کمرشل سرگرمیاں شام 8 بجے کے بعد بند ہوں گی۔محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں تمام ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کر دی جائے گی اورمارکیٹوں سمیت کمرشل سرگرمیاں 17 مئی شام 8 بجے کے بعد بند ہوں گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈ یسن کی دکانیں،پٹرول پمپ، دودھ دہی کی دکانیں،تندور،میڈیکل سروسز اور ہوٹل اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹل میں انڈر ڈور اور آؤٹ ڈور سروس پر پابندی بر قراررہے گی۔ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔اعلامیہ میں عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔