کوہستان(مانند نیوز ڈیسک)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر میں ٹوریسٹ کی روک تھام کے لئیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چکئی چیک پوسٹ پر 24/7 ناکہ بندی جاری ہے۔اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر سید سیف الاسلام شاہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر زلفقار خان جدون کے ہمراہ چکئی چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔تمام تعینات شدہ سٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور اپنی نگرانی میں سینکڑوں گاڑیاں چیک کی اور تمام ٹوریسٹ گاڑیاں واپس بھیجی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹوریسٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کریں اور یہ میسیج اپنے علاقوں تک پہنچائیں کہ ٹورزم پر مکمل پابندی ہے تاکہ کوئی بھی سفر کر کہ تکلیف نہ اٹھائیے۔ واضح رہے کہ چکئی چیک پوسٹ سے ٹوریسٹ گاڑیاں کسی صورت نہیں چھوڑی جاسکتی۔