سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی، نماز جمعہ کے بعد 2 بجے نشاط چوک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں تمام مسلمان بھائیوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس ایف کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور آئی ایس ایف نے نشاط چوک مینگورہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق  مظاہرے میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ اور زور زبردستی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہار یکجہتی فلسطین میں عوام بھرپور شرکت کرینگے اور اپنے بھائیوں کیساتھ کھڑے ہونے کے عہد کا اعادہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے آئی ایس ایف کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ بطور صدر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن و چیئرمین ڈیڈیک سوات وعدہ کرتے ہیں کہ آئی ایس ایف اور یوتھ کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا اور ہر جگہ پر نمائندگی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز ان کے خاندان کا حصہ ہیں اور وہ خود وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ملک و پارٹی کے لئے عمران خان کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے