سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ پریس کلب لکی مروت کے سامنے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی۔جس میں تحریک انصاف لکی مروت کے رہنماء و سابق ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان، ضلعی صدر جوہر محمدخان، ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان،تحصیل صدر ڈاکٹر محمد اقبال,ودیگر عہدیداروں و ورکروَں نے شرکت کی.شرکاء ریلی نے اسرائیل مخالف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا پر زوردیاکہ اسرائیل کے خلاف ایک پلیٹ فارم پراکھٹے ہو جائیں تا کہ اسرائیل کو ایک موثر و مضبوط اور منہ توڑ جواب دیا جائے اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے مسلمان ممالک کے سربراہان مشترکہ طور پر فلسطینیوں کی ہر قسم کی حمایت کریں او آئی سی اور یو این او اپنا کردار اد اکر کے اسرائیل کے خوف کے آگے جھکنے کے بجا ئے نہتے معصوم فلسطینیوں کی حمایت کریں آج مغربی ممالک کی ایماء پر معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا اسرائیل کی جارحیت کو ختم کرانے کیلئے کردار اداکریں اسرائیل ناجائزاور خود ساختہ ریاستی وجود ہے اسکی حیثیت ناجائزہی رہے گی اسلئے اس ناجائز،خودساختہ نام نہاد ریاست کی دھشتگردی کو روکا جائے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس سلسلے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں اور اس مسئلے پر بھر پور آواز اٹھا رہے ہیں یو این او سمیت ہر محاذ پر فلسطینیوں کی آواز بن کر کر دار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج پورے ملک میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے