نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3457000ہو گئیں،کیسز16کروڑ64لاکھ72ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 603408ہو گئیں،کیسز3کروڑ38لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا وبا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر جہاں ہلاکتیں 295508ہو گئیں،کیسز2کروڑ62لاکھ85ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں ہلاکتیں کی تعداد446000ہو گئی،کیسز1کروڑ59لاکھ76ہزار تک پہنچ گئے۔فرانس میں 108437افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد55لاکھ81ہزار 351ہو گئی۔ترکی میں کورونا وبا سے 45840افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کیسز51لاکھ69ہزار سے بڑھ گئے۔ روس میں 117739افرادموت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد49لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں 127710افراد جان کی بازی ہار چکے اورکیسز44لاکھ57ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور1 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں۔mk/ah

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے