غزہ (مانند نیوز ڈیسک) فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری  کے نتیجے میں اب تک 1800 مکانات تباہ ہوئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فلسطینی وزیر ناجی سرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 1800 مکانات مکمل طورپر مسمار ہوئے جب کہ 16 ہزار 800 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیرسرحان نے کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے، ان میں سے 50 ہزار فلسطینی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 70 ہزار فلسطینی اپنے اقارب کے ہاں ہیں۔ناجی سرحان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کرکے 5 کثیر منزلہ ٹاور مسمار کیے۔ان میں 74 مختلف اداروں کے دفاتر تباہ ہوئے۔ بمباری میں 44 سکول تباہ ہوئے۔ تین مساجد شہید ہوئیں جبکہ40 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمبارے سے گھروں سے محروم ہونے والے خاندانوں کو 2 ہزار ڈالر فی کس اور جزوی طورپر متاثر ہونے والے گھروں کی مرمت کے لیے فی کنبہ ایک ہزار ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے