اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے روٹیشن پالیسی پر عملدآمد نہ کرنے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے  213افسران کا تبادلہ کردیا۔ تین، پانچ اور10سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تبادلوں کے بعد نئی جگہ چارج نہ سنبھالنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کو دوسرے زونز اور صوبوں میں بھیجا جانا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر اب یہ پالیسی بنائی گئی ہے کہ تین سال سے ایک زون میں ذمہ داریاں انجام دینے والے افسران کو دوسرے زون میں بھیجا جائے گا جبکہ پانچ سال سے ایک جگہ تعینات ہیں انہیں دوسرے صوبوں میں بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 213ایف آئی اے افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور اگر یہ افسران دوسری جگہ جاکر ذمہ داریاں نہیں سنبھالتے تو پھر انہیں ترقی نہیں دی جائے گی  اور کوئی افسر ترقی نہیں لینا چاہتا تو پھر وہ  اسی صوبہ میں کام جاری رکھ سکتا ہے جس میں وہ کام کررہا ہے۔ ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے