پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بھیس بدل کر ڈی سی آفس پشاور  کے اچانک دورے کے دوران لائسنس برانچ کے اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے رشوت لینے والے 2 اہلکاروں کومعطل کردیا اور انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)آفس کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں میں شامل ہوکر دفتری امور اور طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہے۔وزیراعلیٰ نے لائسنس برانچ کے اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا اور معطل کردیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں غفلت اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، خود عوام کے درمیان جاکرجائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کروں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے