لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا،وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے، 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔
Britain's Prime Minister Boris Johnson poses at the start of his meeting with Israel's Prime Minister Benjamin Netanyahu (unseen) inside 10 Downing Street in central London on September 5, 2019. (Photo by Alastair Grant / POOL / AFP)