اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وز یراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11، جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا سنائی،شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کے ظاہری اثاثے لندن میں اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے، جب اثاثے ایسی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو کیسے یہ جائیداد خریدی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے