ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد افضل کا رولر یونین کونسلوں  کے عوام سے کیا جانے والا  وعدہ تکمیل ہوا۔ابیٹ آباد کی رولر یونین کونسلوں میں صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری،ٹی ایم۔ او محمد افضل کی جانب سے دو آٹو میٹک منی ڈیمپر سوزوکی ایک آٹو میٹک کمپکٹر اور ڈسبن کی خریداری کی گئی ہے  ٹی ایم اے ابیٹ آباد کی جانب سے یونین کونسل قلندر آباد  میرپور کاکول جھنگی سلہڈ شیخ البانڈی اور دہمتور میں باقاعدہ سے  صفائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ابیٹ آباد نے کہا شہر کی رولر یونین کونسل کو گندگی سے پاک کرنا ٹی ایم اے ابیٹ کی آولین ترجیحات میں ہے۔  جدید مشینری کی شمولیت سے ٹی ایم اے ابیٹ آباد کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت بہت بہتری آئے  گی اور روایتی طریقہ سے جدید طریقہ کار کی وجہ سے تحصیل ابیٹ آباد کی رولر یونین کونسلوں میں  صفائی کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے