پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بی آر ٹی پشاور کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ 7 جون بروز پیر کو بی آر ٹی کا چارسدہ فیڈر روٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ چارسدہ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد بی آر ٹی فیڈر روٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوجائے گی۔ فیڈر روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن ہے۔دوسری جانب پشاورکے شہریوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ گیا ہے کہ بی آر ٹی بسوں کی تعداد بڑھائی جائے کیونکہ بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے اور موجودہ بسوں کی تعداد کم ہے جس کی وجہ سے بسوں میں بعض اوقات کھڑے ہونے کی بھی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے