پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورائیرپورٹ پرکورونا مریضوں کی چیکنگ کیلئے سراغ رساکتوں کا تجربہ کامیاب رہا۔ فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے 14کورونا میں مبتلا مسافروں کی نشاندہی کردی۔ کتوں کی مدد سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے سویب ٹیسٹ کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچنے والے 166 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ائیرپورٹ منیجر نے کہا کہ جس میں 14 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہرقسم کی سہولت دی ہے۔ چوبیس گھنٹے سول ایوی ایشن اتھارٹی محکمہ صحت کے اہلکاروں کو تمام سہولیات دی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کتے مشتبہ مریضوں کے سویب ٹیسٹ کو سونگھ نشاندہی کرتے ہیں۔ کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے۔ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے