پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں پیر 31 مئی سے اسکول کھولے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے پر باقی ادارے بھی کھول دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں تاہم کورونا سے زیادہ متاثرہ اسکول بند تھے جنہیں اب 31 مئی سے کھولا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں جبکہ 5فیصد سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں میں اسکول 7 جون سے کھول دئیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے