چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال میں گاڑی دریائے یارخون میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال سے روانہ ہونے والی لینڈ کروزر گاڑی یارخون ژوڑی لشٹ کے مقام پر اوناوچ پل کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے یارخون میں جا گری۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں جبکہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا جن کی شناخت حاجی علی ولد حاجی خان سکنہ لون اور محمد ارشاد ولد اللہ داد سکنہ پاک پتن سے ہوئی۔گاڑی میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، مقامی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دریا کے کنارے تلاش جاری ہے۔لاپتہ افراد میں اسرار احمد ساکن یخدن، زوجہ شہزاد ساکن یخدن، اعجاز ولی ساکن یوشکست، دیدار الدین ساکن کند، زوجہ دیدارالدین، سلطان ساکن مومن آباد شوست، افتاج ساکن شوست، امید نبی ساکن لشٹ یارخون اور مغل ڈرائیورساکن دورزو یارخون شامل ہیں کی تلاش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے