اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا،ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کوپاؤں پرکھڑا کرنیکی اس کوشش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری  نے کہا کہ گندم،چاول،گنااور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوااس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا،ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے